تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جعفر آباد:گنداخہ میں نیا سیلابی ریلہ داخلہ، اوستہ محمد کا زمینی رابطہ بدستورمنقطع

جنگ نیوز -
جعفرآباد …جعفرآباد کے علاقے گنداخہ میں نیا سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے ۔ دوسری طرف اوستہ محمد کا دیگر علاقوں سے زمینی راستہ بدستور منقطع ہے ۔ کمشنر نصیرآباد نصراللہ بازئی نے صحافیوں کو بتایا کہ اب اوستہ محمد اورجھل مگسی کو سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ابتدائی طور پر اوستہ محمد کو بھی خطرناک قرار دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی کی تھی ۔ اس قت وہاں بیس سے تیس فیصد لوگ محصور ہیں جنہیں خوراک کی قلت کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف ڈیرہ الہ یار کا ملک بھر سے زمینی راستہ آج تیسرے روز بھی منقطع ہے ۔ یہاں محصور افراد کو خوراک اور دواؤں کی شدید ضرورت ہے اور بڑی تعداد میں لوگ جلدی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔جانوروں کے مرنے کی وجہ سے علاقے میں شدید تعفن پھیلا ہوا ہے ۔ ڈیرہ الہ یارسے نقل مکانی کرکے ڈیرہ مراد جمالی میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی جانب سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ۔ یہاں خوراک اور دوائیں نہ ملنے کے سبب دو بچوں سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.