5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پولیس کی موجودگی میں شہریوں کو قتل کرنے کا واقعہ افسوناک ہے، متحدہ
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سیالکوٹ میں مسلح افراد کی جانب سے دو سگے بھائیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں شہریوں کو سر عام تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا واقعہ سفاکانہ ہے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ ایس لگتا ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں بلکہ جنگل کا نظام رائج ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جن پولیس افسران اوراہلکاروں کی موجودگی میں درندگی کا یہ واقعہ پیش آیا وہ بھی اس میں برابر کے ملوث ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ درندگی اور بربریت کے اس واقعہ میں ملوث افراد اس گھناؤنے جرم میں برابر کے شریک پولیس افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔