تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین کو جلد ان کے گھرمنتقل کرنے کی کوشش ہے،وزیراعظم

جنگ نیوز -
رحیم یار خان…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ متاثرین کو جلد سے جلد ان کے گھروں میں منتقل کیاجائے تاکہ وہ از سرنو اپنی زندگی شروع کرسکیں۔وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے بھونگ کے علاقے کافضائی جائزہ لیاجس کے بعد انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں قائم خیمہ بستیوں کے دورے کے موقع پر سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ متاثرین کی واپسی تک تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ،اس دوران متاثرین کو کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی تمام سہولتیں مہیاکی جائیں گی۔اس کے بعد وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے بہاولپورمیں نورپورنورنگاہ کے حلقہ این اے184میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین سیلاب خود کو اس مشکل وقت میں تنہا نہ سمجھیں۔ان کاکہناتھا کے حکومت بھٹوکے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں پانچ سال کے لئے منتخب کیاہے اور ہم یہ مدت پوری کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.