تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بیس اگست تک52 کروڑ49 لاکھ ڈالر غیر ملکی امدادکے وعدہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…بین الاقوامی برداری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے20 اگست تک52 کروڑ49 لاکھ ڈالرنقد امداد اور سامان کے وعدے کیے ہیں۔ وزارت اقتصادی امور کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ52 کروڑ ڈالر سے زائد کے ان وعدوں میں30 کروڑ ڈالر امداد اور ایک کروڑ ڈالرکے آسان قرضے شامل ہیں۔ وعدوں کی اس رقم سے اب تک پاکستان کو6 کروڑ26 لاکھ ڈالر مل چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذریعے پاکستان کو35 کروڑ81 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں جس میں سے16 کروڑ77 لاکھ ڈالر نقد امداد یا سامان فراہم کیا جا چکا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.