5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،2 خواتین جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سو کواٹر میں کاروبای حضرات کی جانب سے رمضان المباک میں مفت آٹا تقسیم کیا جاتاہے ۔ آج صبح بھی آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری تھاکہ اسی دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں45 سالہ شمسہ اور45 سالہ مالکہ جاں بحق ہو گئیں ۔ واقع کے بعد پولیس اور ریسکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں مزید چار بے ہوش خواتین کو طبی امدادکے لئے اسپتال پہنچایا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ آٹے کی تقسیم کے دوران پیش آیا تاہم فی الحال آٹے کی تقسیم روک دی ہے۔