تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی:سی آئی ڈی کا رروائی ،کالعدم تنظیم کے ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی رضا حیدر کے قتل میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔جبکہ رینجرزنے شہر میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 92افراد کو بھی حراست میں لیلیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے جیو نیوز کو بتایاکہ خفیہ اطلاع ملنے پر سی آئی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن بلاک ڈی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ایاز اور اخلاق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم وسیم بارودی کے قریبی ساتھی ہیں جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی رضا حیدر کے قتل سمیت فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی سی آئی ڈی نے مزید بتایاکہ گرفتار ملزمان کے مزید ایک ساتھی کی گرفتاری کے لیے سی آئی ڈی پولیس کوشش کررہی ہے اور جلد ہی گرفتار کرلیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.