تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایم کیو ایم یوکے نے تمام افطار پارٹیاں منسوخ کردیا

جنگ نیوز -
لندن…ایم کیو ایم برطانیہ نے پاکستان میں آنے والے قیامت خیز سیلاب اور اس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان کے باعث قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر برطانیہ بھر میں اپنی تمام مجوزہ افطار پارٹیوں کو منسوخ کردیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اس مد میں مختص کی گئی تمام رقم سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قائم کئے گئے ریلیف فنڈ میں کروائی جائے گی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام ہر سال ماہ رمضان میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں افطار پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ دریں اثناء ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے برطانیہ بھر میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کو نہ بھولیں اور ان کی بھرپور مدد کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.