5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
الخدمت ایک لاکھ سے زائد افراد کو دو وقت کا کھانا فراہم کر رہی ہے،نعمت اللہ
جنگ نیوز -
کراچی…الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ الخدمت ایک لاکھ سے زائد افراد کو دو وقت کا کھانا فراہم کر رہی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نعمت اللہ خان کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، بحالی اور آبادکاری ہم سب کا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ملک و ملت کو آفت سے نکالنے کے لیے جد و جہد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت اپنے محدود وسائل میں سیلاب متاثرین کے لئے کام کر رہی ہے اب عوام اور خوصا مخیر حضرات کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔