5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
تشدد سے ہلاک ہونیوالے بھائی ڈاکونہیں تھے، ڈی سی او سیالکوٹ
جنگ نیوز -
سیالکوٹ… ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق تشدد سے ہلاک ہونے دونوں بھائی ڈاکو نہیں تھے۔ ان کا کہناتھا کہ پولیس کی موجودگی میں بہیمانہ تشدد سے دوبھائیوں کی ہلاکت کی مثال کسی معاشرے میں نہیں ملتی ۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے بھائیوں کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے کہی ۔ ان کا کہناتھا کہ صرف پولیس اہل کاروں کی معطلی سے بات نہیں بنے گی بلکہ اس واقعے میں ملوث تمام لوگوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا ۔ ڈی سی او کا کہناتھا کہ وحشیانہ تشدد سے ہلاک ہونیوالے دونوں بھائی ڈاکو نہیں تھے، پولیس کی موجودگی اس قدر سفاکی کی مثال کسی معاشرے میں نہیں ملتی ۔ اس سے پہلے ڈی سی او مجاہد شیر دل پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے بھائیوں کے گھر گئے اور ان کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں یقین دلایا کہ مجرموں کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ۔