تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خیبرپختونخواکے ضلع شانگلہ کے مکین25دن سے بجلی سے محروم

جنگ نیوز -
پشاور…صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں آشوب چشم سمیت مختلف وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں خوراک ، دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت برقرار ہے،وادی سوات میں آج موسم صاف رہا ۔ بالائی علاقوں کے متاثرین سیلاب میں پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں ۔ مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں کے سوا ضلع سوات کے باقی تمام علاقوں اور ضلع شانگلہ میں25 روز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے ۔ادھر ضلع نوشہرہ کے ریلیف کیمپوں میں مقیم خاندان سیاسی بنیاد پر امداد کی تقسیم سے پریشان ہیں ۔ نوشہرہ اور چارسدہ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پیٹ اور آنکھوں کی بیماریوں سمیت وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔ چارسدہ شہر میں صرف ایک روز میں آشوب چشم کے دو سو سے زائد مریض اسپتال لائے گئے ۔گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ جزوی طور پر بحال تو ہوگیا لیکن مختلف علاقوں میں خوراک، دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت برقرار ہے ۔ گلگت شہر میں اس وقت ڈیزل اور پیٹرول دو سو روپے فی لیٹرفروخت کیا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.