تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئیتاجر برادری ساتھ دے، صدر زرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے ہونے والی بڑی تباہی سے اکیلے نہیں نمٹ سکتی ، تاجر برادری حکومت کی مدد کرے۔ صدر نے یہ بات اسلام آباد میں ملک بھر کی تاجر تنظیموں اورایوان ہائے صنعت و تجارت کے70 سے زائد نمائندوں سے ملاقات میں کہی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور وزیر دفاع چودھری احمد مختار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔صدر زرادری نے کہا کہ دنیا میں اتنی بڑی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی ۔ سیلاب متاثرین کی لمبے عرصے تک نگہداشت کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی امداد اور بحالی اکیلے حکومت کے بس کی بات نہیں ،اس لیے حکومت کو تاجر برادری،سول سوسائٹی،مخیر افراد اور نجی شعبے کا بھرپورتعاون چاہیے۔صدر نے کہا کہ ہمیں پہلے اپنے وسائل بروئے کار لانا ہوں گے ، اس کے بعد دوسروں کی طرف امداد کے لیے دیکھنا چاہیے۔ اس موقع پر تاجر نمائندوں نے امدادی کاروائیوں کو بہتر اور مربوط بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.