تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

راجن پور اور تونسہ میں گیسٹروسے دس افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
راجن پور/تونسہ…راجن پور اور تونسہ میں سیلاب کے بعد گیسٹرو سے دس افراد جاں بحق ہوگئے ۔دوسری جانب ایک اور سیلابی ریلا مظفر گڑھ کے قصبے خان گڑھ پہنچ گیا ہے ۔راجن پور کی تحصیل روجھان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں، علاقے میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متاثرین کو خیموں اور خوراک کی فوری ضرورت ہے ۔ راجن پور اور تونسہ میں گیسٹرو کے مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہے ۔ ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کو تونسہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔ادھر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کا ملک بھر سے 25 ویں روز بھی رابطہ منقطع ہے۔دوسری جانب مظفرگڑھ کے بڑے قصبے شہر سلطان کے قریب دریائے سندھ کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔شہرسلطان کو محفوظ رکھنے کے لئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیم نہر کا آؤٹ فال اسٹرکچر کھول دیا جس سے دریائے سندھ کا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ ادھر ایک اور سیلابی ریلا مظفر گڑھ کے بڑے قصبے خان گڑھ کے علاقوں کچی پکی اور فیض پور تک پہنچ گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.