تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی:لیاری میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی. . ........ . کراچی کے علاقے لیاری میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور پاپوش نگر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں کھڈامارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ عمران ولد نواز ہلاک ہوگیا،،پولیس کے مطابق واقعہ کلری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے اور لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے،،جبکہ پاپوش نگر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ شاہ الدین زخمی ہوگیا،شاہ الدین نجی اسپتال میں ڈسپنسر کا کام کرتا تھا اور طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.