5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جعفرآبادمیں سیلابی ریلے سے مزید12 دیہات زیرآب
جنگ نیوز -
جعفرآباد. . .. . . .. . جعفرآباد کے علاقے گنداخا میں سیلابی ریلے سے مزید 12 دیہات زیرآب آگئے ہیں۔جبکہ ڈیرہ الہ یار میں پانی کی سطح مزید بلند ہوکر 16 فٹ تک جاپہنچی ہے۔ڈیرہ الہ یار اور اوستہ محمد کا آج چھٹے روز بھی ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔آب پاشی حکام کے مطابق سیلابی پانی نے تباہی پھیلاتے ہوئے جعفراباد کے علاقے گنداخا میں داخل ہوگیا ہے جس سے اب تک ڈھائی سو سے زائد مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔پانی نے گنداخا سے مزید 25 دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ روجھان جمالی اور ڈیرہ الہ یار میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جس سے متاثرین کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے کئی روز گزرجانے کے بعد بھی حکومت اور ضلعی انتظامیہ شہر میں جمع ہونے والے سیلابی پانی کو شہر سے نکالنے میں ناکام ہے۔جس کے باعث شہری علاقوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہوتی جارہی ہے۔جن متاثرین نے ڈیرہ مرادجمالی میں پناہ لی ہوئی ہے ان میں ہیضہ اور دیگر خطرناک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔متاثرین میں خوراک اور صاف پانی کی شدید قلت ہے۔