تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی:ایئر پورٹ پر غیر ملکی خاتون سے ایک کلو ہیروئن برآمد

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. .. کراچی ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے دبئی جانے والی غیر ملکی خاتون سے ایک کلو ہیرؤن برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف نے جیو نیوز کوبتایا کہ زیمبیا سے تعلق خاتون منڈیا کیرولین کراچی سے دبئی جانے والی عماراتی ایئر لائن کی پرواز پی کے 603 سے جانے کے لیے اے ایس ایف کاؤنٹر پر آئی تو حرکتیں مشکوک ہونے کی بنا پر لیڈیز سرچر نے اس کے جسم کے حساس حصوں کی تلاشی لی تو چھپائی گئی ایک کلو گرام ہیرؤن برآمد کرلی گئی، جس کے بعد خاتون کو اے ایس ایف کنٹرول روم میں منتقل کر کے اس کا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔ ملزمہ سے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.