تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

آسٹریلیا کے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

جنگ نیوز -
سڈنی. . . .. . . .آسٹریلیا کے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے ۔حکمراں لیبر پارٹی کا مقابلہ حزب اختلاف کی لبرل اورنیشنل پارٹی کے سیاسی اتحاد سے ہے۔ایوان زیریں کی 150 نشستوں اور ایوان بالا کی76نشستوں کے لیے انتخابات میں ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔وزارت عظمیٰ کے امیدوارکے طورپر وزیراعظم جولیا گیلارڈ اور حزب اختلاف کے رہنما ٹونی ایبٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔تازہ ترین انتخابی جائزوں کے مطابق لیبر پارٹی کی 48 سالہ امیدوار گیلارڈ کو 50.2 فیصد جبکہ مدمقابل لبرل اور نیشنل پارٹیز کے اتحادی امیدوار52 سالہ ٹونی ایبٹ کو 49.8 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔آسٹریلیا میں 1940 کے بعد مخلوط حکومت بننے کے توقع ظاہر کی جارہی ہے۔زیادہ تر حلقوں میں پولنگ کا عمل پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا کیونکہ سڈنی اور ملک کے دیگر حصوں میں دو گھنٹوں کا فرق ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.