تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کا آغازستمبر میں ہوگا،ہلیری کلنٹن

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . .. . . .... .. امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان ستمبر میں براہ راست امن مذاکرات کا دوبارہ آغازہوگا۔ فریقین ایک سال کے عرصے میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے تمام تصفیہ طلب امورکو طے کریں گے۔فلسطین اتھارٹی نے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کی امریکی پیش کش قبول کرلی۔امریکی وزیرخارجہ نے نیوزکانفرنس میں بتایاکہ صدرباراک اوباما یکم ستمبر کواسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو،فلسطینی صدرمحمودعباس،مصرکے صدرحسنی مبارک اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو براہ راست مذاکرات کے آغاز کے لیے واشنگٹن میں مدعوکریں گے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کوان امن مذاکرات کے لیے مشرق وسطیٰ کے بارے میں گروپ چارکی حمایت حاصل ہوگی۔مذاکرات میں مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت،فلسطینی مہاجرین کی واپسی اور مجوزہ فلسطینی ریاست کی سرحدوں کا تعین سمیت تمام معاملات طے کیے جائیں گے اور یقین ہے کہ یہ مذاکرات ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوسکتے ہیں۔ہلیری کلنٹن کا کہناتھاکہ دوستمبرکونتن یاہواورمحمودعباس کوامریکی محکمہ خارجہ میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس میں براہ راست مذاکرات کا دوبارہ آغازکیا جائے گا۔انھوں نے فریقین پرزوردیا کہ وہ امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کریں اوران میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالیں۔دوسری جانب پی ایل او کے رہنماؤں نے اسرائیل سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کی دعوت قبول کرلی ہے۔ایک فلسطینی اعلیٰ عہدے دارکے مطابق اگر اسرائیل نے اس دوران مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی تو مذاکرات خطرے میں پڑ جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.