تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فرانس: نفرت پھیلانے کے ا لزام پرمصری عالم دین ملک بدر

جنگ نیوز -
پیرس .. . . . .. . . .فرانس نے ایک مصری عالم دین کو نفرت پھیلانے کا الزام عائد کرکے ملک بدرکردیا ہے۔فرانسیسی وزیرداخلہ برائس ہورٹ فیوکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالم دین علی ابراہیم السودانی کوان کے آبائی وطن مصر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ان کامزید کہناتھاکہ السودانی نے مغرب کے بارے میں متعددمرتبہ اشتعال انگیزتقریریں کیں۔ان کا یہ عمل فرانسیسی معاشرے کی اقدار کے منافی ہے۔انھیں جنوری میں ملک بدری کا حکم نامہ جاری کیا گیاتھا لیکن وہ دوبارہ نمودار ہوگئے۔علی ابراہیم پیرس کے نواحی علاقے پینٹین کی حمزہ مسجد کے امام تھے۔ فیوکس کے مطابق فرانس 2002 کے بعد سے ایک سوپچیس راسخ العقیدہ اسلام پسندوں کوملک بدر کرچکا ہے۔ان میں انتیس آئمہ اورمبلغین بھی شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.