5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سکھر اور گڈو بیراجوں پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
سکھر. . .. .. . . .سکھر اور گڈو بیراجوں پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد8لاکھ 93ہزار831 کیوسک اوراخراج8 لاکھ 89 ہزار234 کیوسک ہے جب کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد9 لاکھ82 ہزار473 کیوسک اور اخراج 9 لاکھ 45ہزار758 کیوسک رکارڈ کیا گیا، کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور وہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، کوٹری پر پانی کی آمد7 لاکھ57ہزار221 کیوسک اور اخراج 7 لاکھ 33 ہزار16 کیوسک ہے۔تونسہ پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 60 ہزار 625 کیوسک جب کہ پنجند کے مقام پرپانی کی آمد اور اخراج 1 لاکھ 79 ہزار326 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے ، فلڈ فورکاسٹ ڈویژن کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کااخراج 2 لاکھ 91 ہزار800 کیوسک ہے، جب کہ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمداور اخراج 4 لاکھ 31 ہزار672 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔