5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سبی میں سیلاب متاثرین کیلئے پانچ امدادی کیمپ قائم
جنگ نیوز -
سبی . . . کمشنر سبی ڈویژن قمر مسعود کا کہنا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن اور سندھ سے آئے ہوئے سیلاب متاثرین کے لئے سبی میں پانچ امدادی کیمپ قائم کردئے گئے ہیں۔ امدادی کیمپ نمائش گراونڈ سبی ،صحبت سرائے ،گورنمنٹ بوائز اسکول دھپال کلاں ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دھپال کلاں اورسول ڈسپنسری میں لگائے گئے ہیں ان کیمپوں میں 5ہزار5سو44افراد پر مشتمل 4سو41خاندانوں کو خوراک ،علاج و معالجہ اور دیگر سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں ۔مسلم ہینڈز نے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں نمائش گراؤنڈ سبی میں 3سو66خاندانوں اور چار ہزار سے زائد افراد کو خوراک اوردیگر روزمرہ استعمال کی اشیا اور سہولتیں فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے جبکہ مصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے سیلاب سے متاثرہ دو ہزار افراد کو امدادی اشیا مہیا کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے، جبکہ دیگر تینوں کیمپوں میں بھی متاثرین کو کھانااور دیگر امدادی دئیے جانے کا مکمل انتظام کر دیا گیا ہے ،چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پرشہر میں لوگوں کو آسان نرخوں پر پیٹرول ، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔