تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

رافیل نڈال اور اینڈی مرے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

جنگ نیوز -
اوہائیو . . . ٹاپ سیڈ رافیال نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے سنساٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔امریکا کے شہر اوہائیو میں جاری سنسناٹی ماسٹرز میں کل تین اپ سیٹس دیکھنے میں آئے، پہلے کوارٹر فائنل میں اسپین کے رافیال نڈال کو قبرص کے مارکوس بغداطیس نے اپ سیٹ شکست دی، بغداطیس کی جیت کا اسکور چھ چار، چار چھ اور چھ چار رہا، امریکا کے اینڈی روڈک نے سیکنڈ سیڈ نواک جوکووچ کو چھ چار اور سات پانچ سے ہرایا جبکہ اینڈی مرے ایک سخت مقابلے کے بعد امریکا کے ہی مارڈی فش سے ہار گئے، دفاعی چیمین راجر فیڈر نے روسی کھلاڑی نکولائی ڈیوینکو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.