تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دیر میں نو بڑے رابطہ پل،متعدد رابطہ سڑکیں اور فصلیں تباہ ہوئیں

جنگ نیوز -
دیر . . . دیر پائیں میں حالیہ سیلاب سے نو بڑے رابطہ پل، کئی رابطہ سڑکیں اور ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔یہ بات ضلع دیر پائیں کے ڈی سی او اسلام زیب نے جیونیوز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے لوئیر دیر میں دریائے پنجکوڑا پر نو رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں ۔ جس سے دیر کے مختلف علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ڈی سی او کا کہنا تھا کہ دریائے پنجکوڑا کے کنارے لوگوں کی کمرشل پراپرٹی سیلاب میں بہہ گئی ہے ۔ جبکہ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ اسلام زیب نے بتایا کہ ضلع دیر میں پچیس سے تیس اموات بھی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.