5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی :فائرنگ کے واقعات میں3 افراد جاں بحق ،2 زخمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں3 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کھڈامارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے22 سالہ عمران ولد نواز ہلاک ہوگیا، واقعہ کلری تھانے کی حدود میں پیش آیا۔پاپوش نگر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے40 سالہ شہاب الدین زخمی ہوگیا،شہاب الدین نجی اسپتال میں ڈسپنسر کا کام کرتا تھا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں منگھوپیر روڈ سے گزرنے والی ٹیکسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں معمرشخص ہلاک اور نوجوان زخمی ہوگیا، جبکہ میٹروول سائٹ ایریا میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت35 سالہ محمد آصف اقبال کے نام سے ہوئی ہے،ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔