5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی میں سحر و افطار میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی . . . کے ای ایس سی کے دعوؤں کے برخلاف تراویح کے اوقات سمیت سحر و افطار میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کے ای ایس سیذرائع کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں سحر ، افطار اور اوقات تراویح میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔ذرائع کے مطابق دن اور رات کے اوقات میں مجموعی طور پر پانچ سے چھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے رہائشی ، تجارتی اور صنعتی علاقے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ادھر کے ای ایس سی ترجمان نے دعویٰ کیاہے کہ شہر میں کہیں بھی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔