5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاور اسلام آباد موٹروے پر حادثہ،سابق صوبائی وزیر کا بیٹا جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور اسلام آباد موٹروے پر جنیدی پل کے قریب حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہو گئے ۔ پشاور اسلام آباد موٹر وے پر جنیدی پل کے قریب حادثہ پیش آیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متاثرین سیلاب کو بچاتے ہوئے موٹر کار،ٹرالر سے ٹکرا گئیذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص سابق صوبائی وزیر حاجی محمد جاوید کا فرزند مصدق جاوید بتایا جاتا ہے زخمی ہونے والوں میں اس کی اہلیہ اوربچی شامل ہے۔