تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

دس میں چھ امریکی افغان جنگ کے مخالف ہیں،سروے

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . دس میں چھ امریکی افغان جنگ کے مخالف ہیں۔امریکی اخبار” واشنگٹن پوسٹ“نے ایک پول کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت کو افغانستان کا کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے ایک پول کے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر دس میں سے چھ امریکی نو سال سے جاری افغان جنگ کی مخالفت کرتے ہیں۔اوباما کے صدارتی انتخابات سے دس ہفتے قبل صرف38فیصد امریکیوں نے افغان جنگ کے پھیلاوٴ کی حمایت کی تھی جبکہ یہ حمایت مارچ میں 46فیصد تھی۔ صرف19فیصد کا خیال ہے کہ آئندہ برس حالات بہتر ہو سکتے ہیں جبکہ 29فیصد کے نزدیک بد تر حالات ہوں گے۔ 49فیصد ان حالات کو جوں کا توں دیکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.