تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مہمند ایجنسی : بارودی سرنگ کا دھماکا، امن کمیٹی کے چار رضا کار جاں بحق

جنگ نیوز -
مہمند ایجنسی . . . مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں امن کمیٹی کے چار رضا کار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خوئی زئی امن کمیٹی کے ارکان تحصیل بائی زئی کے علاقے بہہ ڈاگ میں موجود سب ڈویژن آفس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک پر بچھی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار رضا کار موقع پر ہی جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈکواٹر اسپتال غلہ نئی منتقل کردیاگیا جہاں ان کو طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیاگیا ہے ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے مہمند ایجنسی کے تمام چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی سخت کردی ہے اور جگہ جگہ تلاشی لی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.