5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ملک کے بعض وسطی اور بالائی مقامات پر بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ملک کے بعض وسطی اور بالائی مقامات پر وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بیشتر حصوں میں موسم خشک ہونے کیساتھ فضا گرم مرطوب بھی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سرگودھا، پاراچنار، گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد ، مری اور کوٹلی میں قابل ذکر بارش رکارڈ کی گئی۔ آج دن میں گوجرانوالہ، سیال کوٹ اور لاہور میں مزید بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ، بالائی پنجاب، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔