5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وزارت داخلہ سندھ نے 78 کار لفٹرز کی فہرست جاری کردی
جنگ نیوز -
کراچی . . . آغا خالد . . . سندھ کی وزارت داخلہ نے کراچی کے عوام کو سالانہ 4 ہزار7 سو کاروں اور ساڑھے12 ہزار موٹرسائیکلوں سے محروم کرنے والے78 کار اور موٹرسائیکل لفٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق موسٹ وانٹیڈ کی اس فہرست میں کراچی اور حیدرآباد کا کوئی ملزم نہیں جبکہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے22، شہداد کوٹ اور قمبر کے12، شکارپور کے2 اور سکھر کے12 ملزمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے ایک پولیس افسر سمیت16 افراد، قبائلی علاقوں کے4 اور پنجاب کے8 ملزمان کے نام درج ہیں۔ اے سی ایل سی کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کا سب انسپکٹر نواز جٹک جوکہ کراچی پولیس کے ہاتھوں کئی بار گرفتار بھی ہو چکا ہے، کراچی سے بلوچستان گاڑیاں اسمگل کروانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ چھینی اور چوری کی گئی گاڑیوں کو کراچی سے بلوچستان منتقلی کے وقت پولیس کی وردی پہن کر خود ڈرائیو کرتا ہے یا ڈرائیور کے ساتھ سفر کرتا ہے اور اس طرح وہ ایک عرصے سے اس مذموم کاروبار میں شامل ہے مگر سندھ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایک سے زائد مرتبہ سندھ پولیس کی جانب سے بلوچستان پولیس کو اطلاع دیئے جانے کے باوجود وہ کئی بار معطل ہوا مگر پھر اپنے عہدے پر بحال ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو اپنی کاروں اور موٹرسائیکلوں سے محروم کرنے والے ان جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے15 سال قبل اینٹی کار لفٹنگ سیل کے نام سے ایک الگ محکمہ قائم کیا گیا جو ڈی آئی جی کی نگرانی میں سرگرم ہے مگر اس الگ ڈپارٹمنٹ کے قیام کے باوجود کراچی سے موٹرسائیکلیں اور کاریں چھیننے کے عمل میں کوئی واضح کمی نہیں لائی جا سکی۔ سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اوسطاً روزانہ 33 موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی جاتی تھیں جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 35فیصد ہو گئی ہے تاہم گزشتہ برس کی نسبت اس سال کاروں کے چھیننے اور چوری کرنے میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ سال روزانہ اوسطاً شہریوں کو 13 گاڑیوں سے محروم کردیا جاتا تھا جبکہ اس برس ساڑھے12 کا اوسط ہے۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اس مذموم کاروبار میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے زیریں علاقوں کے کچھ اضلاع سمیت قبائلی علاقوں کے ڈیڑھ سے دو ہزار ملزمان سرگرم عمل ہیں اور یہ ملزمان ان78 موسٹ وانٹیڈ ملزمان کے گینگز میں شامل ہیں۔ کراچی سے زیادہ تر گاڑیاں چھین کر بلوچستان یا قبائلی علاقوں کو منتقلی کے بعد انہیں افغانستان یا ایران اسمگل کردیا جاتا ہے جہاں یہ قیمتی گاڑیاں آدھی سے بھی کم قیمت میں فروخت کی جاتی ہیں۔ سندھ کی وزارت داخلہ کی جانب سے کار اور موٹرسائیکل لفٹرز کی موسٹ وانٹیڈ فہرست میں شامل ملزمان میں فخرالدین مندرانی ولد صدرالدین بلوچستان، ڈاکٹر مہر علی عمرانی ولد اللہ وسایا بلوچستان، حاجی خان ولد حسلان بگٹی، صدیق مینگل بلوچستان، منیر احمد سمیجو بلوچستان، نواز جٹک بلوچستان، ارشاد عمرانی ولد جمعہ خان بلوچستان، رضا محمد لانگاہ ولد حاجی غلام رسول بلوچستان، دیدار حاجوانی بلوچستان، حاجی محمد عمرانی ولد محبت فقیر، جبار عمرانی بلوچستان، لیاقت لاشاری بلوچستان، منیر کھوسو ولد جلال کھوسو بلوچستان، صابر اسد اللہ بگٹی ولد غوث بخش بلوچستان، صدرالدین مندرانی ولد عبدالغفور، جہانزیب نعمانی ولد محمد امین بہاولپور، اللہ دتہ شہزاد ولد محمد اعظم بہاولپور، الفت شہزاد ولد محمد اعظم بہاولپور، احتشام ولد عبدالحق بہاولپور، محمد سلیم بلوچ ولد مرید حسین، عاطف امین ولد محمد امین بہاولپور، کاشف رامے ولد محمد اشرف بہاولپور، صفدر محمود ولد محمد اقبال بہاولپور، محمد اسلم درانی ماما ولد احمد خان بہاولپور، امیر سعید درہ آدم خیل، بہادر خان بہادری درہ آدم خیل، طور خان درہ آدم خیل، محمد یاسین ولد گل سید درہ آدم خیل، شہزاد عباسی ولد عبدالرسول لاڑکانہ، میر جبار جت ولد ستار کھوڑو خان لاڑکانہ، منیر شاہ ولد بغداد شاہ لاڑکانہ، ذوالفقار چنہ ولد باغن لاڑکانہ، عبدالجبار بھٹی ولد عبدالغنی لاڑکانہ، انور سولنگی ولد محمد مٹھل لاڑکانہ، احمد علی نور ولد علی محمد کالرو لاڑکانہ، محمد یاسین دھکن ولد محمد ہاشم لاڑکانہ، سونہارو کانسرو ولد گل حسن لاڑکانہ، عبدالحمید سومرو ولد غلام محمد لاڑکانہ، عبدالوہاب اربانی ولد علی حسن لاڑکانہ، عبدالمجید لاشاری ولد محمد خان لاڑکانہ، محمد عرس شہباز بروہی ولد واحد بخش لاڑکانہ، ذوالفقار بروہی ولد سائیں بخش لاڑکانہ، میانداد ولد محرم علی لاڑکانہ، اللہ ورایو مغیری ولد خیر محمد لاڑکانہ، عبدالمجید سولنگی ولد عبدالغفار لاڑکانہ، عابد حسین جتوئی ولد خادم حسین لاڑکانہ، نذیر حسین شاہ ولد ورائل شاہ لاڑکانہ، شیر خان مغیری ولد مہر خان لاڑکانہ، میر حسن ولد گل حسن بن ہانی لاڑکانہ، نوید احمد سومرو ولد میر محمد لاڑکانہ، منیر بروہی ولد عبدالکریم بروہی شہداد کوٹ، مظہر علی کھوکھر ولد غلام رسول شہداد کوٹ، عبدالنی بروہی ولد جان محمد شہداد کوٹ، عیسیٰ مگسی ولد وارث مگسی شہداد کوٹ، جاوید بھٹی راجہ ولد علی محمد شہداد کوٹ، غلام مصطفی شیخ ولد حسین بخش شہداد کوٹ، علی اکبر مگسی ولد عبدالرحیم شہداد کوٹ، علی انور مگسی ولد محمد آچار شہداد کوٹ، ممتاز مگسی ولد غلام مرتضیٰ شہداد کوٹ، سرفراز ریاض تونیو ولد محمد موسیٰ قمبر، ذوالفقار علی ولد محمد امین بروہی شہداد کوٹ، اللہ وسایو ولد علی مراد، امیر علی غلام اکبر حاصلو ولد امام بخش، زاہد مہر ولد پیر بخش سکھر، محمد رفیق کھوسو ولد جڑو کھوسو سکھر، سکندر لاشاری ولد غلام حسین سکھر، مصری خان ولد صاحب ڈنو، عبدالماجد شاہ ولد حکیم شاہ سکھر، آزاد علی ولد امیر علی سکھر، محمد یاسین ولد اللہ رکھیو سکھر، رمیش لال ولد باغ چاند سکھر، اربیلو اود ولد میر لال، غلام قادر ولد غلام نبی کھوکھر سکھر، انعام اللہ شاہ ولد اسماعیل شاہ سکھر، بدر پنیار سکندر ولد نذیر احمد شکارپور، علی حسن مگسی ولد الٰہی بخش شکارپور شامل ہیں۔