5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوہستان، گلگت بلتستان میں خوراک،ادویہ اورپٹرول کی قلت برقرار
جنگ نیوز -
گلگت . . . کوہستان، گلگت بلتستان میں خوراک،دواؤں اورپٹرولیم مصنوعات کی قلت برقرار ہے ۔وادی سوات میں آج موسم صاف رہا۔ بالائی علاقوں کے متاثرین سیلاب میں پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اشیائے خورونوش تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں کے سوا ضلع سوات کے باقی تمام علاقوں اور ضلع شانگلہ میں25 روز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے ۔کوہستان میں رابطہ سڑکیں اور پل سیلاب میں بہہ جانے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ضلع میں اشیائے خوردونوش، ادویات کی قلت ہے۔گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے تاحال زمینی رابطہ مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکا۔ مختلف علاقوں میں خوراک، دواؤں اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت برقرار ہے۔