تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بولان: مشتعل مظاہرین کا احتجاج سبی،جیکب آباد قومی شاہراہ بلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے شوران کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ گھیراؤ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے ڈھاڈر کے قریب سبی،جیکب آباد قومی شاہراہ بلاک کردی۔پولیس کے مطابق شوران میں عدالتی حکم پرزمین کاغیرقانونی قبضہ واگزار کروانے کیلئے سیکیورٹی فورسزنے علاقہ کی جانب پیش قدمی کی ہے جس کیخلاف مقامی رہائشیوں نے احتجاج کیا اور سبی جیکب آباد شاہراہ بلاک کر دی ۔ احتجاج کے باعث سڑک کی دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک شدید جام ہو گیا اور سیلاب سے متاثرہ نقل مکانی کرکے کوئٹہ آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں تاکہ روڈ پر ٹریفک کو بحال کرایا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.