5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایران نے پہلے جوہری پلانٹ میں ایندھن بھرنا شروع کر دیا
جنگ نیوز -
تہران . . . ایران نے بوشہر میں اپنے ایٹمی پلانٹ میں ایندھنبھرنا کرنا شروع کردیا ہے ۔ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی سے جاری بیان کے مطابق بوشہر ایٹمی ری ایکٹر میں ایندھن ڈالنے کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔اس موقع پر ایرانی ایٹمی ایجنسی کے نائب صدر علی اکبر صالحی،روسی ایٹمی ایجنسی کے سربراہsergei kiriyenko اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار بھی موجود ہیں۔علی اکبر صالحی کے مطابق ری ایکٹر میں ایندھن ڈالے جانے کاعمل5ستمبر تک مکمل ہوگا۔بوشہر میں ایران کا ایٹمی پلانٹ روسی کمپنی کے تعاون سے تعمیر کیا گیاہے۔