تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مقبوصہ جموں کشمیر میں مسلسل تین روز سے کرفیو، مقبوضہ وادی سنسان

جنگ نیوز -
سری نگر . . . مقبوصہ جموں کشمیر میں آج مسلسل تین روز تک کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔بھارتی حکام نے مقبوضہ وادی میں کرفیو حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی احتجاج کی کال کے بعد نافذ کیا تھا تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ نکل آئیں۔بھارتی حکام نے بٹ مولا، بہمینا، قمرواری، کرال کھنڈ،نواٹا، خان یار، ایم آر گنج، سفاقادال، ریناواری، میسوما، شہیدکنج ابی گذر اور کوتی باغ کے علاقوں میں کرفیو نافذ کیا ہے۔مقبوصہ کشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے کرفیو نافذ ہے اس کے باوجود مظاہرین مسلسل کرفیو کی خلاف ورزی کرتے رہے۔اس دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔یاد رہے کہ مقبوصہ وادی میں گیارہ جون کو سری نگر میں پولیس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے سترہ سالہ طالبعلم کی موت کے بعد سخت کشیدگی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.