تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ قائم کرنیکی منصوبہ بندی

جنگ نیوز -
کراچی . . . ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب سے متاثر پاکستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدیدار کے مطابق بینک15 اکتوبر کو مکمل ہونے والے سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لحاظ سے درکار رقم کا اندازہ لگائے گا اور پھر عالمی برادری سے سیلاب کے بعد از سر نو تعمیرکے کاموں میں مدد کرنے کے لیے رسمی اپیل کی جائے گی۔بینک کے عہدیدار کے مطابق پاکستان کے لیے یہ مالی معاونت پہلے فراہم کی جانے والی امداد کے علاوہ ہوگی جس کے لیے قوائد وضوابط حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت طے کیے جائیں گے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ رقم کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ادارے کی جانب سے وہی طریقہ کار اپنایا جائے گا جیسا2005 کے زلزلہ کے بعدازسرنوتعمیر کے موقع پراپنایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کی آمد قریب ہے اس لیے ازسرنوتعمیرکے کاموں پرتوجہ مرکوزکی جانی ضروری ہے کیونکہ عوام کی بڑی تعداد بے گھر ہے اور ان کو رہنے کے لیے چھت، خوراک اور صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا ایک بڑا کام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.