تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حکومت عالمی اداروں سے قرضوں کی معافی پر زور دے ،ماہر معاشیات

جنگ نیوز -
کراچی . . . ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے حکومت کو عالمی اداروں سے مذاکرات میں قرضوں کی ادائیگی موخر کے بجائے معاف کرانے پر زور دینا چاہیے۔جہانگیر صدیقی کے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی ادارے چھوٹے قرضے دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جن کی میعاد3 سے5سال ہوگی اور ان پرشرح سود سالانہ4سے5فیصد کا امکان ہے۔مزمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے قرضے ناگزیرہیں کیوں کہ معیشت بدترین دور سے گزررہی ہے لیکن اس وقت قرضوں کی ادائیگی موخر کے بجائے معاف کرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرض کی رقم کا صحیح جگہ استعمال ہونا ضروری ہے تاکہ صنعتی ترقی کے ساتھ آنے والے وقت میں قرض واپس کرنے کے قابل ہوسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.