5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شہداد کوٹ کا بچاؤ بند ٹوٹ گیا،سیلابی پانی شہر میں داخل
جنگ نیوز -
شہداد کوٹ . . . شہداد کوٹ شہر کو بچانے والا بند ٹوٹ گیا ہے اور سیلابی پانی بہت تیزی سے شہر میں داخل ہو رہا ہے ۔عارضی بند میں تقریباً10فٹ کا شگاف پڑ گیا ہے اور آہستہ آہستہ یہ شگاف بڑھتا جا رہا ہے جس کے ذریعے سیلابی پانی انتہائی تیزی کے ساتھ پانی نے شہداد کوٹ شہر میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے ۔شہر سے 90فیصد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور اب بھی تقریباً10فی صد افراد شہر میں موجود ہیں انہیں خطرات ہو سکتے ہیں ۔شہداد کوٹ شہر مکمل طور پر بند ہو گیا ہے بج کہ بقیہ افراد نے چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔پانی کا کٹاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور شگاف بھی بڑھتا جا رہا ہے۔