تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جدہ: اسلامک چیمبر آف کامرس کا اجلاس،سیلاب کی تباہی اجاگر کی گئی

جنگ نیوز -
جدہ . . . جدہ میں ہونے والے دو روزہ اسلامک چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دسویں اجلاس میں پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کو بھی اجاگر کیا گیا۔جدہ میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر سلطان چاؤلہ، اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعزازی ممبران طارق سعید، افتخار علی ملک اور صدر ظفر اقبال چودھری نے شرکت کی۔ جدہ سے ایک بیان میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی و بربادی کو بھی اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے کہا گیا ہے کہ وہ تعمیراتی کمپنیوں کو پاکستان میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو پر آمادہ کریں جسے سیلاب نے بدترین نقصان پہنچایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.