تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کشمور: ہائی ٹیشن تار ٹریکٹر ٹرالی پر گر گئی ،4 خواتین جاں بحق،13زخمی

جنگ نیوز -
کشمور . . . کشمور میں ہائی ٹیشن لائن کی تار گرنے سے چار خواتین جاں بحق اور تیرا افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔کشمور کے نواحی علاقے گوٹھ فیض محمد میں گیارہ ہزاروولٹیج کی ہائی ٹینشن لائن کی تار وہاں سے گزرنے والے ٹریکٹر ٹرالی پر گر گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین جاں بحق اور تیرا افراد زخمی ہوگئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو کشمور سول اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔بجلی کا تار گرنے سے گوٹھ فیض محمد میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے ۔ابھی تک واپڈا یا حیسکو حکام کا کوئی بھی نمائندہ موقع پر نہیں آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.