5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک ، مستقبل کے سودوں کی مالیت میں 21 فیصد کمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے مستقبل کے سودوں کی مالیت میں اکیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اس ہفتے اگست کے مستقبل کے سودوں کی اوسط مالیت اکیس کروڑ روپے رہی جو گذشتہ ہفتے کے اختتام پر26کروڑ روپے تھی۔اسطرح ایک ہفتے میں مستقبل کے سودوں کی مالیت میں اکیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس ہفتے فیوچر کانٹریکٹس میں اوسط کاروباری حجم تیرہ فیصد کمی کے ساتھ20 لاکھ شیئرز رہا۔ نمایاں کاروبار ایم سی بی،پی ایس او ، پاکستان آئل فیلڈ ، نیشنل بیک اور اوجی ڈی سی ایل میں ہوا۔