تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خراب مالیاتی اعشاریہ ،امریکی حصص بازاروں میں سرمایہ کارمحتاط

جنگ نیوز -
بنکاک . . . ملکی معیشت کی بحالی میں سست روی اور خراب مالیاتی اعشاریوں کے باعث امریکی حصص بازاروں میں سرمایہ کارمحتاط دکھائی دیئے۔ اس ہفتے امریکا کا ڈاؤ جونز انڈیکس66 پوائنٹس کمی کے بعد10 ہزار205 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیسڈ یک اور ایس اینڈ پی انڈیکسز میں بھی گراوٹ رہی۔دوسری جانب یورپی حصص بازاروں میں بھی سرمایہ کاروں کی طرف میں خریداری میں عدم دلچسپی نظر آئی۔برطانیہ کا فٹسی100 انڈیکس صفر اعشاریہ31 فیصد کی معمولی کمی کے بعد5ہزار195 پوائنٹس پربند ہوا۔ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی دیکھی گئی جو کہ مندی کی وجہ بنی ۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس صفر اعشاریہ96 فیصد، جاپان کے نکئی اور چین کے شنگھائی انڈیکسز میں بالترتیب1 اعشاریہ15 اور1 اعشاریہ59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی کا بی ایس ای انڈیکس53 پوائنٹس کمی کے بعد18ہزار402 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.