5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اوول: انگلینڈ کی ٹیم 222رنزپر آؤٹ ،پاکستان کو فتح کیلئے148کا ہدف
جنگ نیوز -
لندن…اوول ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کی ٹیم 222رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے148رنز کا ہدف ملا ہے۔اوول میں میچ کے چوتھے روز جب انگلش ٹیم نے221رنز9کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نا مکمل اننگ شروع کی اور صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ہی پوری ٹیم222نز بناکر آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی اسٹورٹ براڈ تھے وہ محمدعامر کی گیند پر محمد آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے5 جبکہ سعید اجمل نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیااور4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔