5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
خیبر پختونخواہ ،پنجاب اور سندھ میں پولٹری کاڈھانچہ تباہ ہو گیا،عبد الباسط
جنگ نیوز -
کراچی… پولٹری ایسو سی ایشن پاکستان کے سابق چیئرمین عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ ،پنجاب اور سندھ میں پولٹری فارمز ہی نہیں بلکہ سیلاب سے پورا پولٹری ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے صنعتی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں ۔یہ بات عبدالباسط سابق چیئرمین پولٹری ایسو سی ایشن کا متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد جیو کو بتائی۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں جب کوئی تباہی آتی تھی جو صرف مرغیوں کا نقصان ہو تا تھا اور تاجر دوبارہ ہمت حوصلے سے کاروبار شروع کر دیتا تھا لیکن اس بار تو پانی نے پولٹری کا مکمل ڈھانچہ ہی تباہ کر دیا ہے اورہر چیز کوبہا کر لے گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانی اترنے کے بعد ہی اندازا ہو گا کہ نقصان کی مجموعی مالیت کیا رہی ۔سابق چیئرمین پولٹری ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولٹری صنعت پر انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں دو سال کے لئے چھوٹ کا اعلان کیا جائے تاکہ تاجر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے، عبدالباسط نے کہا کہ جلد حکومت کو اعدادوشمار بھجو ادیئے جائیں گے ۔