تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کشمور : بجلی کے تار گرنے سے 6 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

جنگ نیوز -
کشمور میں بجلی کے ہائی ٹینشن تار ٹریکٹر ٹرالی پر گرنے سے چھ افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کشمور کے نواحی علاقے گوٹھ فیض محمد میں گیارہ ہزاروولٹ کی ہائی ٹینشن لائن کے تار وہاں سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی پر گر گئے ۔ واقعے میں چھ افراد جاں بحق اور تیرا زخمی ہوئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کشمور پہنچایا گیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ تار گرنے سے گوٹھ فیض محمد میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.