5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آکٹوپس پال کا22قیراط کے سونے سے تراشا گیا مجسمہ
جنگ نیوز -
نئی دہلی…سی ایم ڈی…فٹ بال ورلڈ کپ2010میں کئی میچوں کے نتائج کی درست پیشن گوئیاں کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آکٹوپس پال کے دنیا بھر میں بہت سے مداح بن گئے ہیں۔بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ سے تعلق رکھنے والے ایک زیورساز گروپ نے پال کی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اس کا سونے کا مجسمہ تراشا ہے۔22قیراط کے سونے سے تیار کیا گیا پال کا مماثل یہ مجسمہ تقریباًساڑھے تین کلو وزنی ہے جسے 30ماہر کاریگروں نے بیحد محنت سے تراشا ہے اور اس کی قیمت80لاکھ بھارتی روپے ہے۔