5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فلسطینی شخص نے دنیا کا سب سے بڑا لیمپ تیار کرلیا
جنگ نیوز -
غزہ…سی ایم ڈی…فلسطین میں جاری جدوجہدِ آزادی کے باوجود وہاں کی عوام کے حوصلے انتہائی بلند ہیں جس کا وہ اکثرمظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں غزہ کے ایک رہائشی نے دنیا کا سب سے بڑا لیمپ تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی اونچائی 33 فٹ ہے۔ کپڑے اور لکڑی سے تیار کیا گیا یہ لیمپ 11.5 فٹ چوڑا ہے جس کی تیار ی پر 400 امریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔ غزہ کے مرکزی چوک پر نصب کیا گیا یہ لیمپ دنیا میں فلسطین کے عوام کے بہتر تاثر کے فروغ سمیت عالم ِ اسلام کے مسلمانوں کے لئے رمضان کے تحفے طور پرتیار کیاگیا ہے۔