5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شہداد کوٹ کے بند میں پڑنے والے شگاف کو پر کرکے بچالیا گیا
جنگ نیوز -
شہداد کوٹ…شہداد کوٹ کو بچانے کیلئے بنایا گیا عارضی بند پر پڑنے والے شگاف کو پر کرلیا گیا ہے۔شہداد کوٹ شہر کو سیلابی ریلے سے بچانے کے لئے موٹر وے پر سات فٹ اونچا عارضی بند بنایا گیا تھا۔ آج صبح دس بجے کے بعد سیلابی ریلا بند سے ٹکرایا جس کے بعد وہاں پانی کی سطح بلند ہونی شروع ہوگئی تھی اور ارد گرد کے دیہات زیر آب آگئے ۔ جس پر بند کی حفاظت کے لئے پاک آرمی کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔ دو پہر دو بجے کے بعد سیلابی ریلے نے بند کے نیچے سڑک میں دس فٹ چوڑا شگاف ڈال دیا۔ بند تو اپنی جگہ برقرار رہا لیکن سیلابی ریلا اس کے نیچے سے گذر کر شہداد کوٹ شہر کی طرف بڑھا ۔اس دوران بند پر موجود آرمی کے جوانوں اور محکمہ آبپاشی کے عملے نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے بند پر پڑنے والے شگاف کو فوری طور پر بھرنا شروع کردیا اور وہ اپنے اس کوشش میں کامیاب بھی ہوئے۔ تاہم مختلفجگہ پر رساؤ اب بھی جاری ہے جس کو پر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔