5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
رمضان پیکیج، کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت74روپے تک پہنچ گئی
جنگ نیوز -
کراچی…ملک میں چینی کا وافر اسٹاک ہونے کے باوجود شوگر مل مالکان کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت تین روپے 25 پیسے اضافے کے ساتھ 72 روپے60 پیسے کی سطح پر آگئی۔ کراچی ہول سیل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدشکیل کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد ہول سیل سطح پر بھی چینی4 روپے اضافے کے ساتھ74 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر شوگر مل مالکان نے حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ ملک میں10 لاکھ ٹن چینی موجود ہے جو موجودہ طلب کو دیکھتے ہوئے نومبر تک کیلئے کافی ہے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ماہ رمضان میں صارفین کو61 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی فراہمیکیلئے ایک لاکھ ٹن چینی مختص کی تھی جبکہ صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں صرف 16 ہزار ٹن چینی ٹی سی پی سے حاصل کی ہے جس میں سندھ نے صرف 500 ٹن چینی خریدی ہے۔