5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلابی علاقوں میں بجلی بل کی معافی زیر غور ہے،ڈی جی پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور…ڈائریکٹر جنرل پیپکو محمد خالد کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں بجلی کے بلوں کو معاف یا چھوٹ دینے پر غور کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں ابھی بل وصول نہیں کیے جا رہے صرف بجلی بحالی کا کام ہو رہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پیپکو کا نقصان 10 ارب روپے تک چلا گیا ہے، پیپکو نے تمام ترقیاتی کام روک کرفنڈزمنجمندکر دیے ہیں اور صرف متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کا م کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ڈی جی پیپکو نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے اب تک1600 میگاواٹ بجلی سسٹم سے باہر ہے تاہم 15 روز میں بند پاور پلانٹس کام کرنا شروع کر دینگے۔انہوں نے کہا کہ افطاری اور سحری پر لوڈشیڈنگ سے منع کیا گیا ہے تاہم انفرادی فالٹ کے باعث ایسی شکایات سامنے آئی ہیں۔