5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
برطانیہ کے 14 سالہ لڑکے نے تیر اندازی کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…پستولوں اور نیو کلئیر ہتھیاروں کے اس دور میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنھوں نے تیر اندازی کے فن کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ برطانیہ میں روبن ہڈ کے فرضی کردار سے متاثر ایک ایسا 14 سالہ لڑکا موجود ہے جس نے6 سال کی عمر سے ہی تیر اندازی کی مشقیں شروع کردی تھیں اور اب اس نے نشانے بازی کاسابقہ عالمی ریکارڈ توڑڈالا ہے۔ Yorkshire سے تعلق رکھنے والے اس نوعمر لڑکے نے 500 میٹر کے فاصلے سے تیر اندازی کرتے ہوئے درست نشانہ لگاکر پچھلا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے اور اب 2016 کے اولمپکس کھیلوں کی تیاری میں مصروف ہے۔