تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی کے کئی علاقوں میں کشیدگی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،6 زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے4افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے،جبکہ ایک گاڑی کوآگ لگا دی گئی ۔دوسری جانب حالیہ دنوں سے جاری اورنگی ٹاون میں کشیدگی برقرار ہے ۔کراچی میں میں جاری فائرنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے22 سالہ نوجوان عمران کو ہلاک کردیا ادھرپاپوش نگر کے علاقے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نجی اسپتال کے ڈسپنسر شہاب الدین کو گولی مارکر زخمی کر دیا ۔منگھو پیر روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک ٹیکسی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معمر شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ،واقعہ کے بعد فائرنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ۔میٹرو سائٹ میں فائرنگ سے 35 سالہ محمد آصف اقبال کی ہلاک کر دیاگیا۔تمام افراد کی لاشیں عباسی اسپتال لائی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیاگیا ۔اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عابد نامی نوجوان ہلاک ایک راہگیر زخمی ہو گیا ۔چشتی نگر میں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو آگ لگا دی ۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے اسنیپ چیکنگ اور گشت کا سلسلہ شروع کر دیاہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔اورنگی ٹاون کے علاقوں میں تاحال کشیدگی برقرارہے کٹی پہاڑی ،منگھو پیرروڈپر فائرنگ کے باعث دکانیں اور کاروبار مکمل بند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.